
سکیورٹی فورسز کا جعفرایکسپریس پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل، 29زخمی کوئٹہ منتقل کر دئیے گئے
تمام ز خمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 16زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 13 کو سول ہسپتال لایا گیا
فیصل علوی
جمعرات 13 مارچ 2025
11:07

(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ رات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھاکہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ختم ہو چکا تھا اور موقع پر موجود تمام 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کارروائی کے دوران یرغمال مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا تھا۔دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 مارچ کو دہشت گردوں نے بولان میں ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایاگیاتھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاتھا کہ دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس میں موجود مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گرد دوران آپریشن افغانستان میں رابطے میں تھے، دہشت گرد مسافروں کو شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ بازیابی کا آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیاتھا۔ بازیابی کے آپریشن میں پاک فوج، ایئر فورس، ایف سی اور ایس ایس جی کے جوانوں نے حصہ لیاتھا۔ دہشت گردوں نے تین ٹولیوں میں مسافروں کو بٹھایا ہوا تھا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیاتھا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا۔دہشت گردوں کی کل تعداد 33 تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھاکہ آج بھی خواتین، بچوں کو بازیاب کرایا گیاتھا۔کلیئرنس آپریشن میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا، آپریشن میں بڑی احتیاط برتی گئی تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھاکہ علاقہ دشوار گزار ہے اور آبادی سے دور تھی۔ بیرونی آقاوں کی ایما اور سہولت کاری کے ذریعے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔دہشت گردوں نے یرغمالیوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیاگیا تھا دہشت گردوں کا دین اسلام اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں تھا۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.