یورپی یونین کا امریکی اشیا ء پر 28ارب ڈالر کے جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان

ٹیکس کاروبار کیلئے نقصان دہ ہے، امریکا سے اب بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں،حکام

جمعرات 13 مارچ 2025 11:46

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء)یورپی یونین نے امریکی اشیا پر 28 ارب ڈالر کے جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ٹیکس کا نفاذ یکم اپریل سے ہو گا، یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد ٹیکس کے جواب میں ٹیکس لگایا گیا، امریکی ٹیکس سے یورپ کو 10 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی نقصان ہو گا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین حکام کا کہنا ہے ٹیکس کاروبار کیلئے نقصان دہ ہے، امریکا سے اب بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔