آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی، شکریہ کے پیغام میں نام نہ لکھا

جے شاہ کے برعکس چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے اپنے پیغام میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو اسکی تاریخی کامیابی قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 13 مارچ 2025 11:32

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی، شکریہ ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 مارچ 2025ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جے شاہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آگئی۔ 
پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا میزبان تھا اور اس کے شاندار انعقاد میں کامیاب رہا۔ تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بھارت سے تعلق رکھنے والے چیئرمین جے شاہ سے پاکستان کی یہ کامیابی ہضم نہ ہوئی اور میگا ایونٹ کے بعد اس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے جاری پیغام میں پاکستان دشمنی کا کھل کر مظاہرہ کر دیا۔

 
جے شاہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے شکریہ کا پیغام شیئر کیا گیا تاہم اس میں انہوں نے میزبان ملک پاکستان کا نام نہیں لیا۔

(جاری ہے)

 

آئی سی سی چیئرمین نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی۔ تمام ٹیموں اور میزبان ملک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔

 
  
جے شاہ کے برعکس آئی سی سی چیئرمین کے برعکس چیف ایگزیکٹو جیف ایلارڈائس نے اپنے پیغام میں پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کو پاکستان کی تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔ 
واضح رہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹیم انڈیا کے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گئے۔ 
بھارتی ٹیم کو اس ایونٹ میں ایک ہی میدان اور کنڈیشن میں کھیلنے کے ایڈوانٹیج اور میزبان پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کے طویل سفر پر سابق اور موجودہ کرکٹرز آئی سی سی پر بھارت کو بے جا فائدہ دینے کے الزامات بھی عائد کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :