خون سفید ہوگیا ، معمولی تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

جمعرات 13 مارچ 2025 22:46

خون سفید ہوگیا ، معمولی تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء) خون سفید ہو گیا۔مانانوالہ معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان حقیقی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتول دو بچوں کا باپ تھا۔

(جاری ہے)

ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ کے محلہ قادر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں بیڈ منٹن گراونڈ تیار کرواتے ہوئے 24 سالہ نوجوان زین مغل کو 18 سالہ ملزم چھوٹے بھائی فیضان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ملزم جائے وقوعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا مقتول دو کمسن معصوم بچوں کا باپ تھا مانانوالہ پولیس نے مقتول زین کی بیوی افشاں یاسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا مانانوالہ پولیس ملزم فیضان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مار رہی ہے ھی؛