بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ مسنگ پرسنز کا ہے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ‘پولین بلوچ

جمعرات 13 مارچ 2025 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی پولین بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پارٹی اجازت دے تو آج کے بعد اس ایوان میں نہیں بیٹھوں گا‘بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ مسنگ پرسنز کا ہے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ‘بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی بنچز پر 16 ارکان یا شاید 16 بھی پورے نہیں اس طرف حقیقی فارم 45 والے ہیں کوئی آپکا غلام نہیں ہے ہم سب برابر کے اس فیڈریشن کا حصہ ہیں سید نوید قمر، خورشید شاہ اپنے دوستوں کو ایسی حکومتوں کو سپورٹ کرتا دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ہم اپنے ہی گناہوں میں پھنسے ہوئے ہیں کوئی ملک جاسوسی اداروں کے بغیر نہیں چل سکتاہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ الیکشن قیدی 804 کے ساتھیوں نے جیتا ہے ‘میاں نواز شریف اپنے اس ن لیگ کے خول سے نکل آئیں جن میں وہ تنگ ہیں نواز شریف کو پتہ ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے‘تین چار ماہ کے لیے ایک الیکشن کمیشن بنائیں الیکشن کرائیں ایک الیکشن قیدی 804 جیتے گا کلین سویپ کرے گااس ملک کو جمہوری ملک بنائیں۔