ہمیں مارا نہ جائے، ہم کہتے ہیں پاکستان کو بچاؤ‘ نثار کھوڑو

سندھ کے عوام صوبے سے وفادار ہیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں‘سندھ اسمبلی میں خطاب

جمعرات 13 مارچ 2025 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2025ء)پی پی پی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہمیں مارا نہ جائے، ہم کہتے ہیں پاکستان کو بچاؤ۔رکنِ پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سندھ کے عوام صوبے سے وفادار ہیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے آواز بلند کر کے ہماری توجہ بھی اس معاملے پر دلوائی کہ اسمبلی میں اس پر بات ہو۔نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کینالز بنانے سے پاکستان کو نقصان ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی کو نواز شریف نے وزارتِ اعلیٰ سے نکالا پھر وزارتِ آبپاشی دی گئی، اب وہ ہم پر تنقید کر رہے ہیں کہ ہم نے سندھ کو فروخت کر دیا ہے۔