یونیورسٹی کاپرامن ماحول خراب کرنے والے طلبا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ہوگا

جمعہ 14 مارچ 2025 18:01

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء)شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کے اساتذہ اور ایڈمن اسٹاف اور شہید بینظیر آباد کی پولیس کے شعبہ کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے پرامن ماحول اور طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کو کچھ تعلیمی دشمن قوتوں کی جانب سے خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے مڈ ٹرم امتحانات کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ کی سفارشات پر تعلیمی عمل میں رخنہ ڈالنے میں ملوث کچھ طلبا کے داخلوں کو معطل کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر تحقیقات کر کے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے اور یونیورسٹی کی جانب سے جاری قانونی سرکیولر کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو خراب کرنے والی قوتوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔ جائز مطالبات کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں بائیکاٹ کرنے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔