ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کیسکو چیف اور جی ایم ایس ایس جی سی کو پیر کو طلب کرلیا

جمعہ 14 مارچ 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کیسکو چیف اور جی ایم ایس ایس جی سی کو پیر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی کااجلاس جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا تو اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر حاجی علی مدد جتک نے گیس اوربجلی کامسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ گیس اور بجلی والے کہتے ہیں رمضان فراہمی جاری رہے گی بدقسمتی سے رمضان میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں مشکلات کاسامناہے،کیسکو چیف اور جی ایم ایس ایس جی سی کو طلب کیاجائے ۔

رکن اسمبلی اصغر علی ترین نے کہاکہ بجلی اور گیس کی وجہ سے روزہ داروں کو سخت مشکلات کاسامناہے ،رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہاکہ غیر اعلانیہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں ،جس پر ڈپٹی اسپیکر نے پیر کو کیسکو چیف اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر کو طلب کرنے کی رولنگ دی ۔