مجھے کیریئر کے ابتدا میں غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں،بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے

جمعہ 14 مارچ 2025 21:38

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2025ء) ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو گیونگ اینڈ ٹیک کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔انکیتا لوکھنڈے نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مجھے انڈسٹری کے ایک نامور اور بڑے ہدایت کار نے فلم میں رول دینے کے بدلے میں رات ساتھ سونے کو کہا تھا۔ادکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس غیر اخلاقی آفرز کو مسترد کردیا تو میری راہ میں مشکلات کھڑی گئیں اور انڈسٹری میں مجھے کئی لوگوں سے لڑنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :