گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت میں اضافہ، کروڑوں صارفین کی توجہ کا مرکز

جمعہ 14 مارچ 2025 22:50

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت میں اضافہ، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی عوامی خدمات اور رمضان المبارک میں جاری فلاحی اقدامات نے انہیں سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبول بنا دیا ہے۔ دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین گورنر سندھ، اتحاد رمضان، گورنر ہاؤس میں منعقدہ افطار ڈنر اور سحری کے پروگراموں کو بڑے پیمانے پر سرچ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق، سوشل میڈیا پر 4 ارب 10 کروڑ صارفین نے گورنر ہاؤس سے متعلق معلومات تلاش کیں، جبکہ 3 کروڑ 46 لاکھ افراد نے براہ راست گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو سرچ کیا۔رمضان المبارک کے دوران گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والے اتحاد رمضان افطار ڈنر کے منفرد سلسلے نے بھی زبردست مقبولیت حاصل کی، جہاں "افطار گورنر سندھ کے ساتھ" کو 10 لاکھ سے زائد صارفین نے سرچ کیا۔

یہ غیرمعمولی عوامی دلچسپی گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات، خصوصاً رمضان المبارک میں عوام کے لیے کیے جانے والے خصوصی انتظامات کی عکاسی کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ گورنر سندھ کا عوامی رابطہ مضبوط ہو رہا ہے اور ان کی کاوشوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر پذیرائینملنرہینہے۔