جعفر ایکسپریس پر سفر کے لئے 428 ٹکٹ جاری ہوئے ، 100 فیصد ٹکٹ ہولڈر نے سفر نہیں کیا اسی لئے مجموعی تعداد بارے باتیں ہورہی ہیں، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی

جمعہ 14 مارچ 2025 22:54

جعفر ایکسپریس  پر سفر کے لئے 428 ٹکٹ جاری ہوئے  ، 100 فیصد ٹکٹ ہولڈر نے سفر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر سفر کے لئے 428 ٹکٹ جاری ہوئے تاہم 100 فیصد ٹکٹ ہولڈر نے سفر نہیں کیا اسی لئے مجموعی تعداد کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر سفر کرنے والے تمام مسافروں کی تعداد میں اس لئے فرق آرہا ہے کہ 80 فیصد ٹکٹنگ کمپویٹررائزڈ اور 20 فیصد مینوئل ہوتی ہے ۔

کچھ لوگ ٹریول نہیں کرتے اور کچھ لوگ پہلے اتر جاتے ہیں یا کسی کا ٹرین پر سفر اگلے سٹاپ سے شروع ہوتا ہے ۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ جب بھاگے ہوں تو بھٹک گئے ہوں اور دوبارہ دہشت گردوں کے ہتھے چڑھ گئے ہوں ، کل بھی ایف سی چیک پوسٹ پر دو لوگ آئے اور بتایا کہ بھاگنے کے بعد راستہ بھول گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جب آپریشن شروع ہوا تو اس میں لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ۔