احمد علی بٹ کا سنیما گھروں کی بقا کیلئے بالی ووڈ سمیت دنیا بھرکی فلموں کی نمائش کی اہمیت پرزور

ہفتہ 15 مارچ 2025 12:58

احمد علی بٹ کا سنیما گھروں کی بقا کیلئے بالی ووڈ سمیت دنیا بھرکی فلموں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے سنیما گھروں کی بقا کیلئے بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کی فلموں کی نمائش کی اہمیت پر زور دیا ہے۔احمد علی بٹ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام میں کہا کہ سنیما انڈسٹری کی زندگی کیلئے دنیا بھر سے فلموں کا آنا ضروری ہے، چاہے وہ ہالی ووڈ، بالی ووڈ، لالی ووڈ یا کالی ووڈ کی فلمیں ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سنیما گھروں کی بندش کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، اور اس صورتحال کو روکنے کیلئے سینما میں دوسرے ملکوں کی فلموں کی ضرورت ہے تاکہ انڈسٹری کے حالات بہتر ہو سکیں۔انہوںنے کہاکہ ہم مزید سنیما گھروں کو بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے اور ہمیں اپنے سنیما گھروں کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنی جگہ برقرار رکھ سکیں۔احمد علی بٹ کے مطابق، یہ مسئلہ صرف پاکستانی سینما تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر فلم انڈسٹری کی ترقی اور سنیما کی بقا کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :