سوناکشی سنہا نے شوہر کے بغیر ہولی منانے پر ملنے والی تنقید کے بعد ٹرولز کو جواب دے دیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 14:14

سوناکشی سنہا نے شوہر کے بغیر ہولی منانے پر ملنے والی تنقید کے بعد ٹرولز ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلم شوہر کے بغیر ہولی منانے پر ملنے والی تنقید کے بعد ٹرولز کو جواب دے دیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق پورے بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں نے ہولی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منایا وہیں سوناکشی کو سوشل میڈیا پر سولو تصاویر شیئر کرنے اور شوہر کیساتھ ہولی نہ منانے کے سبب سوشل میڈیا پر بے حد ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سفید لباس میں ملبوس ہولی کے رنگوں میں ڈوبے کیمرے کیساتھ دلکش پوز دیتے دیکھا گیا۔پوسٹ کیساتھ کیپشن میں سوناکشی سنہا نے اپنے فینز کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ، ہیپی ہولی، رنگ برساؤ، خوشیاں مناؤں۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ جھلکیاں ، فلم جٹا دھارا کے شوٹ سے لی گئی ہیں۔

اس پوسٹ پر جلد ہی تبصروں کی بھرمار ہوگئی، انہیں پوسٹ کے تبصرے محدود کرنا پڑگئے اور ناقدین کو جواب دینا پڑا، جو تصاویر کی بنیاد پر یہ کہہ رہے تھے کہ ان کے ساتھ شوہر ظہیر اقبال موجود نہیں تھے۔ایک تبصرے میں کہا گیا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں ظہیر نے اداکارہ کے ساتھ ہولی نہیں منائی اور کہا کہ آپ کے والد راضی ہوگئے لیکن آپ کے شوہر ہرگز راضی نہیں ہوں گے۔

ایک صارف نے سوناکشی سنہا کو ہولی کے بجائے رمضان منانے کا مشورہ دیا تو کچھ نے انہیں کہا کہ شادی کے بعد کی پہلی ہولی تو آپ دونوں کو اکٹھے منانی چاہیے۔ان جیسے کئی تبصروں کے جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ تھوڑا صبرکریں، ظہیر ممبئی میں ہے اور میں شوٹ پر ہوں، اس لیے ساتھ نہیں ہوں، تھوڑا ٹھنڈا پانی سر پر ڈال لو۔اس پر ظہیر اقبال نے تبصرہ کیا اور لکھاکہ مس یو بے بی۔