پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری

بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا،برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

ہفتہ 15 مارچ 2025 15:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا۔فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی بارش ہوئی ، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں۔