سلمان خان نے فلم سکندرکے سیٹ پرمنفرد انداز میں ہولی منا کرسب کو حیران کردیا

ہفتہ 15 مارچ 2025 21:43

سلمان خان نے فلم سکندرکے سیٹ پرمنفرد انداز میں ہولی منا کرسب کو حیران ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2025ء)اداکار سلمان خان نے فلم سکندر کے سیٹ پر منفرد انداز میں ہولی منا کر سب کو حیران کردیا جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ آپ یوں ہی ہمارے دلوں کی جان نہیں۔سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم سکندر کو عید پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ڈبنگ اسٹوڈیو میں ہر وقت کام میں مصروف رہتے ہیں۔انھی مصروفیات کے دوران تہوار ہولی بھی آگیا۔

جسے بالی ووڈ کے تمام ہی اسٹارز روایتی انداز میں منانے کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

موسیقی اور رقص کی محافل ہوتی ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے جاتے ہیں۔ ہر طرف رنگ بکھرے ہوتے ہیں۔تاہم اداکار سلمان خان نے ہولی کا تہوار انوکھے انداز میں منا کر اپنے مداحوں کا جیت لیا۔ انھوں نے سکندر کے سیٹ پر بچوں کے ساتھ ہولی منائی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان بچوں میں گھرے ہوئے نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔نوجوان اداکارہ عابدہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے رنگین ہولی، محبت کے رنگوں کی چھڑکا کے ساتھ۔جس پر سلمان خان کے مداحوں نے کمنٹس کی صورت میں مبارک بادوں اور نیک تمناوں کی بارش کردی۔