لاڑکانہ میڈیکل یونیورسٹی اور کامسٹیک اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 15 مارچ 2025 22:59

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ اور کامسٹیک اسلام آباد کے درمیان صحت، تحقیق، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیےمفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ معاہدہ مشترکہ تعلیمی اور سائنسی تحقیقی پروگراموں، طلبہ و اساتذہ کے تبادلوں اور اوریک کے رکن ممالک کے طلبہ و محققین کومواقع فراہم کرنے کیلئے کیا گیا، معاہدے پراسلام آباد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نصرت شاہ اور کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے دستخط کئےجبکہ یونیورسٹی کے اوریک ڈائریکٹر پروفیسر میر حسن کھوسو اور کامسٹیک کے پروگرام مینیجر حارث اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے، ترجمان کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ طور پر ورکشاپس، کانفرنسز اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد کریں گے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں اور کلینیکل سروسز کو اوریک ممالک میں فروغ دیاجا سکے، دونوں اداروں کی جانب سے جدید ترین مصنوعی ذہانت کا مرکز اور موسمیاتی تبدیلی کے مطالعے کے لیے ایک اور مرکز قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے تحقیقی فیلوشپس بھی مہیا کرے گا جبکہ دونوں ادارے ممالک کے ہیلتھ کیئر فراہم کنندگان کے لیے تربیتی ورکشاپس اور مختصر کورسز فراہم کریں گے اور اپنے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو اوریک ممالک میں کلینیکل خدمات کے لیے بھیجیں گے۔