جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کاسابق وزیر قانون خالد انور ایڈوکیٹ کے انتقال پر اظہارتعزیت

ہفتہ 15 مارچ 2025 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)ملک کے ممتاز سینیئر قانون دان سابق وزیر قانون و سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری محمد علی کے صاحبزادے خالد انور ایڈوکیٹ انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

انکے انتقال پر جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے صدر جسٹس آف پیس ندیم شیخ ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری حارث امین بھٹی، بورڈ اراکین سلیم مائیکل ایڈوکیٹ، سید اسرارعلی ایڈوکیٹ، سید ذوالفقارشاہ اور دیگر نے انکے صاحبزادے راشد انور ایڈوکیٹ اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور انکی مغفرت فرمائے۔