کوئٹہ میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات

کرانی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 7 سیکورٹی اہلکاروں کے نشانہ بننے کی اطلاعات، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 مارچ 2025 21:47

کوئٹہ میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء) کوئٹہ میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات، کرانی کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 7 سیکورٹی اہلکاروں کے نشانہ بننے کی اطلاعات، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب کرانی کے علاقے میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیے گئے دھماکے کے نتیجے میں 7 سیکورٹی اہلکار نشانہ بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں 1 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا، جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔