اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺسیمینار کا انعقاد

ہفتہ 15 مارچ 2025 22:50

فیصل آباد 15 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) اسلامو فوبیا کے عالمی دن کے موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیرصدارت ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر جامعہ قاسمیہ فیصل آباد میں یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺسیمینار منعقد ہوا َ جس میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک،عداوت یاتشدد پر اکسانے کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے سیمینار سے خطاب کرتے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین ہے۔ علماء اور مذہبی اسکالر یورپ اور عالم اسلام کے مابین پائی جانے والی کشمکش اور غلط فہمیوں کو دور کریں۔ اسلام کے خلاف نفرت کی دیواریں اپنے اخلاق کے ساتھ ہٹائی جائیں۔ جو لوگ اسلام کو جارح مذہب، فتنہ فساد پھیلانے والا مذہب سمجھتے ہیں ان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

در اصل اسلام دشمن قوتیں اسلام سے خوف زدہ ہیں۔ اسلام میں کوئی ایسا اصول اور ضابطہ نہیں رکھا گیا جوشرف انسانیت کے منافی ہو۔ چونکہ یہ دین شرف انسانیت کا علمبرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ ملک میں بے گناہ انسانیت کا قتل عام کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحفظ ناموس رسالت کے قوانین پر عمل درآمد کروایا جائے۔

توہین رسالت کے مرتکب افراد جو جیلوں میں موجود ہیں ان کو قانون کے تحت سزائیں دی جائیں۔ ان کی رہائی کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کا دباؤ ہر گز قبول نہ کیا جائے۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر جی خالد محمو دقاسمی، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،مولاناحفیظ الرحمن کشمیری، مولانا یوسف فاروقی، مولانا رب نواز، مولانا اعظم فاروق، مولانا عامر اشرف، مولانا عابدفاروقی، مولانانعیم طلحہ، مولانا کرم داد حذیفی، قاری ثاقب عزیز،میاں عبدالوحید،صاحبزادہ منشاء سالک،قاری حسن علی ساجد،مولانا اللہ دتہ جمشید،قاری اختر عثمانی،مفتی اسد اللہ،مولانا جاسم،مولانا انتظار حسین،قاری محمد ناصر،قاری اسماعیل قاسمی،مولانا عمر فاروق،مولانا صہیب ہاشمی،مولانا نذیر احمد،قاری سعید مدنی،صاحبزادہ حسین احمد قاسمی،مولانا ابراہیم عبداللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔