۹ صوبے میں بیروزگاری عروج پر ہے ،نوجوانوں کی احساس محرومی کا خاتمہ کرنے میں فارم47کی حکومت بدترین طور پر ناکام

ہفتہ 15 مارچ 2025 22:50

Eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2025ء)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی کی جانب سے حال ہی میں مختلف ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ آسامیوںکو پُر کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہارات دیئے گئے ہیں جن کے ذریعے نئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہے حالانکہ یونیورسٹی میںپہلے سے ہی کم تنخواہ پر کنٹریکٹ پر کئی سالوںسے ملازمین اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پہلے بنیاوں پر ان ملازمین کو ترجیحات میں رکھا جاتا جو کنٹریکٹ پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور تجربہ کار بھی ہیں۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ صوبے میں بیروزگاری عروج پر ہے ،نوجوانوں کی احساس محرومی کا خاتمہ کرنے میں فارم47کی حکومت بدترین طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ سالہا سال سے اخبارات میں ملازمین کی بھرتیوں کے لیے اشتہارات اور ہزاروں بیروزگار نوجوانوں کا شدید غربت کے باعث کاغذات نامزدگی جمع کرنے ، ٹیسٹ ، انٹرویوز کے مرحلے مکمل ہونے کے باوجود میرٹ کے مطابق تعیناتیاں عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی کے زیر اہتمام اساتذہ کی بھرتی کے لیے جو ٹیسٹ لیے گئے گزشتہ دو سال سے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے اب تک ان کی تعیناتیاں عمل میں نہیں لائی گئی اور ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اورگزشتہ دنوں جائز قانونی مطالبات پر انہیں گرفتار کرنے کے اقدامات سے نوجوانوں ، بیروزگاروں کے بے چینی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر ان کامیاب امیدواروں کے مستقل تعیناتیوں کا اعلان کیا جائے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی کے حالیہ بھرتیوں میں پہلے سے کنٹریکٹ ملازمین کو ترجیح دی جائے اور ان کے مستقل ہونے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔