پشاور ہائی کورٹ ،چار لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس

پیر 17 مارچ 2025 17:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) لاپتہ افراد کیسز میں رپورٹ جمع کرنے کےلئے پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومت کو نوٹس کردیا چار لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نعمان الحق اور پولیس فول پر سن کمال حسین عدالت میں پیش ہوئے ایک درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرا بیٹا 28 سال کا ہے 3 ستمبر 2024 سے لاپتہ ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ بیٹا کیا کر رہا تھا ،والد نے کہا مدرسہ میں پڑھ رہا تھاچیف جسٹس نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پرڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چار لاپتہ کیسز میں وفاق کی جانب سے رپورٹ کا انتظار ہے ، ایک کیس میں وزارت داخلہ نے رپورٹ جمع کیا ہے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ دو کیسز میں رپورٹ صوبائی حکومت نے جمع کیے ہیں ، دو کیسز فریش ہیں اس میں ہم جواب جمع کریں گے ۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین رپورٹس جمع کریں ، ہم ان کیسز کو مئی میں سنیں گے ۔