صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت انسداد ڈینگی کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس

پیر 17 مارچ 2025 21:33

صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت انسداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں انسداد ڈینگی کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس منعقدہوا۔جس میں ڈینگی سے نمٹنے کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزرائے صحت نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نادیہ ثاقب نے ڈینگی کی تازہ صورتحال پر بریفننگ دی۔ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل ایس او پیز پر بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے اس سیزن میں تمام محکمہ جات ا انتہائی موئثر انسدادی مہم چلائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی سفارشات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انسدادِ ڈینگی مہم کی تمام سرگرمیوں کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن کروائی جائے گی۔ الائیڈ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان ڈینگی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔محکموں کے سربراہان کو خود فیلڈ میں متحرک رہنا ہوگا۔ایس او پیز کی خلاف ورزی اور غفلت پر زیرو ٹالرنس ہوگا۔ انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈینگی سیزن میں کام نہ کرنے والے افسران کا کڑا احتساب ہو گا۔ تمام متعلقہ محکمہ جات کی محنت کے بغیر ڈینگی کا مقابلہ نا ممکن ہو گا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس کی نسبت اس ڈینگی سیزن میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس انتہائی اہم ہے۔ ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں خصوصی سرویلنس کروائی جائے۔

اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ، ٹیکنیکل ایکسپرٹس اور پی آئی ٹی بی کے نمائندے موجود تھے۔ٹیکنیکل ایکسپرٹ پروفیسر وسیم اکرم اور چیئرمین ڈی ایگ پروفیسر عمران حسن نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔