پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل

پہلے پارلیمانی سال میں 35بل پیش ،25منظور ہوئے‘رپورٹ

پیر 17 مارچ 2025 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء) پنجاب اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہو گیا جس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق 23فروری تک پنجاب اسمبلی کے 21اجلاس منعقد، 106دن کی نشستیں ہوئیں۔پہلے پارلیمانی سال میں 35بل پیش کیے گئے، جن میں سے 25منظور ہوئے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ بلز کے 18نوٹسز موصول، 8 ایڈمٹ ہوئے، 7کمیٹیوں کو ریفر، 3بل منظور ہوئے ۔ پہلے پارلیمانی سال میں تحریک استحقاق کے 86نوٹسز موصول، 86ایڈمٹ، 46کمیٹیوں کو ریفر کیے گئے ۔ تحریک التوائے کار کے 679 نوٹسز موصول، 288ایڈمٹ، 287نمٹائے گئے۔پنجاب اسمبلی کو 327قراردادیں موصول ہوئیں، 124ایڈمٹ اور 38منظور ہوئیں۔