د*ٹک ٹاک پر بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے والاملزم مصری شاہ پولیس نے دھرلیا

Gنواں کوٹ سے دورکنی ڈکیت گروہ گرفتار

پیر 17 مارچ 2025 21:00

ج*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس بدمعاشی وڈالہ کلچرکے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔شہریوں میں خوف وہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مصری شاہ پولیس نے ٹک ٹاک پر بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے والے ملزم کوگرفتارکر لیا۔

ملزم عبدالرحمان عرف کوڈو نے چند روز قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے 5 افراد کو زخمی کیا ۔ملزم نے شاد باغ میں ویلر گروپ بنا رکھا ہے جو ساتھیوں کے ہمراہ ٹولیوں کی شکل میں نکلتے اورعلاقہ میں بدمعاشی کے ساتھ ویلنگ کرتے۔ ملزم عبدالرحمان سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکیاں دیتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرتاتھا۔

(جاری ہے)

ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔

شادمان اور چوکی صوئے اصل پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ منشیات فروش شوکت کو پانڈو کی روہی نالہ سے گرفتار جبکہ منشیات فروش اسلم کو فاضلیہ کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 50 گرام آئس برآمدکی گئی۔ اسی طرح نواں کوٹ پولیس نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے والا ڈکیٹ گینگ گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں علی رضا اور افضل مسیح شامل ہیں۔

ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر ڈھولن وال کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھینتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز،ہزاروں روپے نقدی ، موٹرسائیکل ، پستول 30 بور بمہ گولیاںبرآمدکی گئیں۔ چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر مشہور بدنام زمانہ 02 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔

گرفتار ملزمان میں یوسف اور عرفان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس اور 260 گرام آئس برآمدکی گئی۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ ڈولفن سکواڈ نے قتل، ڈکیتی و راہزنی کے مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کی شناخت یشوااور امان اللہ کے نام سے ہوئی۔

ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک اشخاص کو گھات لگائے دیکھاتو ملزمان میاں چوک کی طرف فرارہو گئے۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد دونوں ملزمان کو ملحقہ گلیوں سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں و میگزین برآمدکی گئیں۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و چوری سمیت 8 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کومزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گرین ٹاؤن کے حوالے کر دیا۔