ریاسی : معمر شخص کی پراسرار طورپر لاش برآمد

پیر 17 مارچ 2025 22:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک معمر مسلم شخص کی پراسرار طورپر لاش ملی ہے جس کے سر پرگولی لگنے کازخم موجود ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول شخص کی شناخت عبدالکریم کے طورپر ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے ٹانڈہ کا رہائشی تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :