پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

منگل 18 مارچ 2025 12:00

پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،وفاقی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،حکومت پاکستان فارن سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈنمارک کے سفیر نے مصطفیٰ کمال کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

ملاقات میں صحت کے شعبے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی۔سفیر نے ڈنمارک اور پاکستان کے مابین صحت کےشعبوں میں جاری منصوبوں وزیر صحت کو آگاہ کیا ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے ڈنمارک کے ساتھ دیرینہ مراسم اور مضبوط تعلقات ہیں ۔پاکستان میں 33 ملین لوگ زیابیطس کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحت کے حوالے سے متعدی اور غیر متعدی امراض کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈنمارک گورنمنٹ امپورٹ کی بجائے انسولین کا خام مال منگوا کر پاکستان میں پروڈکشن کرے۔حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔اس موقع پر ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ ڈنمارک کی واحد کمپنی نوو نورڈسک جو پاکستان کو انسولین فراہم کرتی ہے ، پہلے مرحلے میں پاکستان میں ری پیکجنگ کی پلاننگ کر رہی ہے ۔انہوں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان صحت کے شعبے میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ۔