Live Updates

جج صاحب انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے‘ علیمہ خان

ہم ملزم ہیں اسلام آباد سے آئے ہیں، پیش نہ ہوں تو کہتے ہیں گرفتار کر لیں گے،لاہورمیں گفتگو

منگل 18 مارچ 2025 13:43

جج صاحب انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے‘ علیمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 5 اکتوبر والے کیس میں پیش ہو رہے ہیں، 4 اکتوبر کو ہم اسلام آباد میں گرفتار ہوئے تھے، آج تفتیشی افسر پیش ہوئے لیکن دورانِ سماعت وہ غائب ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ 3 پیشیوں میں پہلے بیانات لے لیے گئے ہیں، ہم ملزم ہیں اسلام آباد سے آئے ہیں، پیش نہ ہوں تو کہتے ہیں گرفتار کر لیں گے، تفتیشی پیش نہ ہوں تو ان کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بانء پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات