ریلوے روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 50کروڑ روپے سے زائد فنڈز کا تخمینہ

منگل 18 مارچ 2025 17:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ نے ریلوے روڈ کو دو رویہ کرنے کےلئے 50کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کے ذمہ داران ہوٹلز اور شورومز مالکان ہیں شورومز مالکان اپنی گاڑیاں شو رومز کے آگے اونچے تھڑوں پر دھوتے ہیں جس کا پانی سڑک پر آتا ہے جو سڑک کی تباہی کا موجب بنتا ہے اسی طرح ہوٹلز مالکان کی جانب سے چکنائی وغیرہ گٹروں میں جانے سے اکثر گٹر بند ہوتے ہیں جس کا پانی سڑک پر آتا ہے جو سڑک کو تباہ کرتا ہے، انتظامیہ نے اس کے سد باب کیلئے سڑک کو دو رویہ کرنے کیلئے 50کروڑ روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا ہے دو رویہ سڑک تعمیر کی جائیگی تاکہ روڈ کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ اسے پانی سے بچایا جاسکے۔