کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر جامعات کو طلباء کے لئے بند کر کے تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا

منگل 18 مارچ 2025 18:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء) کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر جامعات کو طلباء کے لئے بند کر کے تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی پہلے ہی جامعہ میں کلاسوں کا عمل آن لائن کرچکی ہے جس کے بعد گزشتہ روز صوبے کی دو بڑی جامعات جامعہ بلوچستان اور بیوٹمز نے بھی طلباء کے لئے جامعہ کو بند کر کے تدریسی عمل آن لائن پر منتقل کردیا ہے تاہم جامعات کے استاتذہ اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیمپس میں آکر آن لائن کلاسوں کا انعقاد یقینی بنائیں ۔