17 مارچ2005 بلوچستان کا سیاہ ترین دین ہے، جمہوری وطن پارٹی

منگل 18 مارچ 2025 23:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی 17 مارچ 2005ء کو بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتی ہے جمہوری وطن پارٹی سمجھتی ہے کہ 17 مارچ 2005ء کو بگٹی قوم اور بلوچستان پر ظلم کا آغاز کیا گیا جس کا سلسلہ آج جاری ہے نواب اکبر بگٹی کے گھر پر حملہ کیا گیا 17 مارچ کو جلائی گئی آگ آج بیس سال مکمل ہوچکے ہیں مگر تھمنے کی بجائے بلوچستان میں پھیل چکی ہے نواب اکبر بگٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے بنیادی حقوق اور وفاق کی مضبوطی اور بالادستی کی بات کی ہے 17 مارچ 2005ء کو بے گناہ بگٹی قوم اور ہندو برادری کے مظلوم لوگوں کو نا حق نشانہ بنایا گیا جس کے تناظر میں جمہوری وطن پارٹی 17 مارچ کو بلوچستان کا سیاہ ترین قرار دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :