Live Updates

قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی

28 سے 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں، 16 ستمبرکو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 20 اگست 2025 16:06

قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست 2025ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 143 ساہیوال، این اے185 ڈی جی خان اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال کی نشست پر ضمنی انتخاب 5 اکتوبر کو ہوگا، اس حوالے سے 26 اگست کو ریٹرننگ آفیسرز پبلک نوٹس جاری کریں گے، 28 سے 30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں، امیدواروں کی عبوری فہرست 30 اگست کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 3 ستمبر تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، 8 ستمبرتک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل کی جاسکے گی، 12 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے، اپیلوں پر فیصلوں کے بعد 13 ستمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری ہوگی، 15 ستمبر کو امیدواروں کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 16 ستمبرکو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

(جاری ہے)

ecp
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعظم خان سواتی کو نامزد کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے لیے 5 نام مانگے ہیں جن میں سے ایک کو نامزد کریں گے، جب کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات کا معاملہ سیاسی کمیٹی پر چھوڑا ہے، انہوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنے کا اختیار پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دیدیا، اس حوالے سے آج شام کو پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا تواس میں ضمنی الیکشن کمیں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات