وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں کانووکیشن کمیٹی کا اجلاس،31ویں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ

منگل 18 مارچ 2025 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکا 31واں کانووکیشن14اپریل کوہو گا۔اس سلسلے میں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ اورحتمی شکل دینے کیلئے وائس چانسلر ڈاکٹرشاہد منیر کی صدارت میں کانووکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ کانووکیشن کی صدارت گورنر پنجاب و چانسلرسردار سلیم حیدر خان کریں گے۔

کانووکیشن کی ریہرسل13اپریل کو ہو گی۔کانووکیشن میں 46 طلباء کو 71 گولڈ میڈل دئیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیرنے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ اپنے پراجیکٹ وقت پر جمع کرائیں تاکہ انہیں جلد ڈگری جاری ہوسکے۔انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ نتائج بروقت جمع کروائیں تاکہ کسی بھی قسم کی تاخیر کا سامنا نا کرنا پڑے۔