
غزہ پر تازہ اسرائیلی حملوں اور ہلاکتوں پر یو این کا اظہار افسوس و مذمت
یو این
منگل 18 مارچ 2025
19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں اور ان میں سیکڑوں افراد کی ہلاکتوں پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔
سیکرٹری جنرل نے اپنے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد سے گریز کریں، غزہ میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی بحال کی جائے اور حماس کی قید میں باقیماندہ تمام یرغمالیوں کو بلاتاخیر اور غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔
دو ماہ سے جاری جنگ بندی کے بعد گزشتہ روز اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 404 افراد ہلاک اور 562 زخمی ہو چکے ہیں۔
(جاری ہے)
نیا انسانی المیہ
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اسرائیل کے ان حملوں کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غزہ میں انسانی المیہ مزید شدت اختیار کر جائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ کے تشدد سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اس بحران کا کوئی عسکری حل نہیں۔ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے اور قیام امن کی واحد راہ ہے۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مزید عسکری کارروائی سے فلسطینیوں کی تکالیف میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا جو پہلے ہی تباہ کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔وولکر ترک نے کہا ہے کہ اس صورتحال کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے، تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی عمل میں آنی چاہیے اور اسی طرح اسرائیل کی قید میں تمام فلسطینیوں کو بھی رہا ہونا چاہیے۔
انہوں نے فریقین پر اثرورسوخ رکھنے والے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ امن قائم کرنے اور شہریوں کو مزید تکالیف سے بچانے کی ہرممکن کوششیں کریں۔
دلخراش ہلاکتیں
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے دلخراش مناظر دیکھنے کو ملے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
جنگ جاری رہنے کی صورت میں غزہ جہنم بن جائے گا جہاں لوگوں کی مایوسی اور تکالیف بڑھ جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ بدترین حالات سے بچنے کے لیے جنگ بندی کی بحالی اور قیام امن کے لیے پیش رفت ضروری ہے۔
ناقابل قبول صورتحال
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار محمد ہادی نے تصدیق کی ہے کہ آج صبح شروع ہونے والے اسرائیل کے فضائی حملوں میں سیکڑوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں اور یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے جنگ بندی کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ ناقابل بیان تکالیف سہہ چکے ہیں اور اب جنگ کا خاتمہ ہونا، انسانی امداد کی متواتر فراہمی، بنیادی خدمات اور لوگوں کے روزگار کی بحالی اور تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی ضروری ہے۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.