راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی

منگل 18 مارچ 2025 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے مجرم کو اقدام قتل اور ضرر کے جرم میں قید و جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے شہری عبداللہ کو قتل جبکہ ناصر کو زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ جون 2023 میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے مجرم کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ، اقدام قتل کے جرم میں 7 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ جبکہ ضرر کے جرم میں ایک سال قید اور 50 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی۔