ساہیوال،رنجش کی بنا پرمسلح افراد نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو زخمی کردیا

خاتون کی حالت نازک،خاوند اور دیور ہسپتال داخل ، مقدمہ درج کرکے 3کوگرفتارکرلیاگیا

بدھ 19 مارچ 2025 01:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)نواحی چک 67پانچ ایل میں رنجش کی بنا پر سات مسلح افراد نے کلہاڑیا ں مار کر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے ریاست علی زمیندار کی چچا زاد بہن بشیراں بی بی اپنے خاوند عاشق علی اور دیورحاکم علی کے ہمراہ کھیتوں سے چار ہ لینے کے لیے جارہے تھے کہ کلہاڑیوں، پسٹل اور آہنی راڈ سے مسلح قاسم علی، عاصم جٹ، شہزاد اقبال، اسد اقبال ، احسن اقبال اور دو نامعلوم آ گئے اور تینوں پر حملہ کر کے اپنے آلات کلہاڑی ، آہنی راڈ سے شدید زخمی کر دیا اور احسن اقبال فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس یوسف والا نے ریاست علی کی مدعیت میں سات حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ 149, 148, 324ت پ درج کرکے تین ملزموں کو گرفتارکرلیا۔