امریکی جج نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا

عدالت نے یوایس ایڈ کو اپنے ہیڈکوارٹر کوپھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے اقدامات کا بھی حکم دے دیا

بدھ 19 مارچ 2025 17:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نیالیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سیروک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری لینڈ کی وفاقی عدالت نے امریکا کے استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج اور ایلون مسک کو یوایس ایڈ ادارے کے خلاف مزید اقدامات کرکے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حتمی حکمنامہ مدعی کے حق میں جاری ہونے کی صورت میں ٹرمپ انتظامیہ کو یوایس ایڈ کو واشنگٹن میں رونالڈ ریگن عمارت میں واقع اپنے ہیڈکوارٹر کوپھر سے استعمال کرنے کی اجازت دینے کیلئے اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔مقدمہ یوایس ایڈ کے 2 درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے اسٹیٹ ڈیموکریسی ڈیفنڈرز گروپ نے دائرکیا تھا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسییوں پر بہت زیادہ اتھارٹی حاصل کرلی ہے جوکہ امریکی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا اور آئینی کے تحت یہ اتھارٹی صرف وہی شخص استعمال کرسکتا ہیجسے صدرنے نامزد کیا ہوا اور سینیٹ نے اسکی بطور افسر توثیق کی ہو۔

میری لینڈ کی وفاقی عدالت کے جج تھیوڈور کی جانب سے یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کی کوششوں پر ضرب قراردیا جارہا ہے۔