دہشت گردی ناسور بن چکا ہے خاتمے کیلئے قوم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان عوامی تحریک

مصلحت کے بجائے نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتاہے،نوید عالم/عدنان رئوف انقلابی/جمیل اختر بٹ

بدھ 19 مارچ 2025 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری کوآرڈینیشن نوید عالم،آرگنائزر پی اے ٹی عدنان رئوف انقلابی ،سیکرٹری انفارمیشن جمیل اختر بٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اس ناسور کے تنے کاٹنے کے بجائے جڑ سے خاتمہ ضروری ہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

پاک فوج سمیت پوری قوم کی دشہت گردی کے خلاف قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔

(جاری ہے)

ان قائدین نے کہا آخر کب تک قیمتی انسانی جانیں درندوں کے ہاتھوں ضائع ہوتی رہیں گی اب وقت آگیا ہے مصلحت کے بجائے نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اس کے خلاف سازشیں کرنے والے نیست و نابود ہو جائیں گے۔جامعہ حقانیہ،جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں خود کش حملے ناقابل برداشت ہیں ریاست بلاتقریق ایکشن لے۔ان قائدین نے کراچی میں بڑھتے کرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں کی جان مال عزت محفوظ نہیں چوروں کو چوریوں کے لائسنس ملے ہوئے ہیں ۔