وزیر داخلہ سندھ کی ذیر صدارت صوبائی سطح پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق اجلاس

بدھ 19 مارچ 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی ذیر صدارت صوبائی سطح پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے امن وامان کی صورتحال سمیت رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایات دیں کہ ماہ صیام اور بالخصوص یوم شہادت علی کی مناسبت سے سیکیورٹی کے مجموعی امور و اقدامات کو مربوط اور غیر معمولی بناتے ہوئے تمام جلوسوں مجالس کو محفوظ اور پرامن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے عشرے میں طاق راتوں کے پیش نظر سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو ناصرف فول پروف بنایا جائے بلکہ تمام مرکزی مساجد میں دعائیہ محافل، تکمیل قرآن و ذکر و اذکار کے مواقعوں پر سیکیورٹی اقدامات کو مذید مثر اور مربوط بناتے ہوئے پولیس پیٹرولنگ، پکٹنگ جیسے اقدامات کو مساجد،امام بارگاہوں اور عبادات/مجالس کے مقامات کے اطراف میں بالخصوص یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ماہ صیام کے تینوں عشروں پر مشتمل سیکیورٹی پلان پر اسکی روح اور ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد جاری ہے اور اس ضمن میں ضلعی افسران کو مربوط حکمت عملی اور لائحہ عمل اختیار کرنیکا باقاعدہ کے پابند بھی بنایا گیا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے داخلہ، سیکریٹری قانون،ڈی آئی جیز،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، سیکیورٹی سمیت دیگر سینئر افسران نی شرکت کی۔