ہیلتھ کارڈ کے ذریعے شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں ناقص ادویات استعمال ہورہی ہیں

آواز بلند کرنے پر پیرامیڈیکل اسٹاف کے یونٹ صدر اورجنرل سیکرٹری کوٹرانسفر کردیا گیا، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ

بدھ 19 مارچ 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ کے پیرا میڈیکل اسٹاف کو ناجائز تنگ کرنے ہیلتھ کارڈ میں اقربائپروری پیرا میڈیکل اسٹاف کو ان کے سرکاری کوارٹرز سے بے دخل کرنے کی کوشش اور اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن شیخ زاہد ہسپتال کے یونٹ صدر اور جنرل سیکرٹری کو شیخ زاہد ہسپتال سے ٹرانسفر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ڈائریکٹر شیخ زاہد ہسپتال کے ایسے ہتھکنڈوں سے پیرا میڈیکل اسٹاف مرعوب نہیں ہونگے اس سے پہلے موصوف چلڈرن ہسپتال کوئٹہ میں بھی اسی طرح کے معاملات میں ملوث رہے ہیں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ میں ناقص ادویات استعمال ہورہی ہیں جسمیں ڈائریکٹر شیخ زاہد ہسپتال کی خاموشی سے واضع ہوتا ہے کہ اس گھناؤنی عمل مکمل حصہ دار اور پرائیویٹ افراد کے نام سے ہیلتھ کارڈ میں پیسے نکالے جارہے جس کی تمام تر دستاویزات موجود ہیں اور دن رات محنت کرنے والے پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہیلتھ کارڈ میں شامل نہیں کیا جا رہا ہم وزیر اعلی بلوچستان، وزیر صحت بلوچستان، سیکرٹری صحت صاحب بلوچستان، سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کرپٹ ڈائریکٹر کا فوری تبادلہ کیا جائے تاکہ بلوچستان بھر کے پیرا میڈیکس میں پائی جانے والی بے چینی دور کی جائے اور خصوصا وزیر اعلی بلوچستان ہیلتھ کارڈ میں چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھنے کے لئے ٹیم تشکیل دیں تاکہ ہیلتھ کارڈ میں اقرباء پروری اور ناقص ادویات استعمال ہونے کی روک تھام ہوسکے بلوچستان کے موجودہ حالات میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن قطعی طور پر کسی بھی ایجیٹیشن کے حق میں نہیں جس کے لئے مجبور نہ کیا جائے اور جلد از جلد اس کرپٹ ڈائریکٹر کا فوری تبادلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :