ضلع کچھی ،مشکاف میں دہشتگرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام کوئٹہ میں جاری

بدھ 19 مارچ 2025 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کی مرمت کا کام کوئٹہ میں جاری ہے۔گیارہ مارچ کو کچھی میں دہشت گرد حملے کانشانہ بنانیوالی جعفرایکسپریس کی آٹھ بوگیوں کو گذشتہ رات متاثرہ علاقے سے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لایاگیاتھا،،جبکہ ٹرین کے انجن کو پہلے ہی سبی پہنچادیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

۔کوئٹہ میں لائی گئی ٹرین کی ان بوگیوں کی ضروری مرمت کا کام کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے لوکو شیڈ میں شروع کردیاگیاہے۔بوگیوں پر دھماکوں اور گولیوں کے نشانات ہیں جبکہ ان کے دیگر حصوں کو شدیدنقصان پہنچاتھا،، ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرون ملک کے لئے ٹرین سروس معطل ہے،،تاہم سرحدی شہر چمن کے لئے کوئٹہ سے پیسنجر ٹرین تین روز قبل بحال کی جاچکی ہے۔