تاجر رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھتے ہوئے مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں،سرداراکبر خان ترین

بدھ 19 مارچ 2025 20:50

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء) مئیر میونسپل کارپوریشن پشین سردار اکبر خان ترین نے کہا ہے کہ تاجر رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھتے ہوئے مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں، عوام کو بنیادی اشیاء ضرورت میں ریلیف دینے کیلئے ہمہ وقت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، رمضان بازار میں آشیاء خوردنوش کی دستیابی سے شہریوں کو مناسب ریلیف مل سکے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین شہر کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ، ٹریفک سارجنٹ محمد اسلم بادیزئی، انجمن تاجران پشین کے چئیرمین حاجی آکرام اللہ، جنرل سیکرٹری عبدالباری غرشین، اطلاعات سیکرٹری محمد حسن درانی، حاجی فضل محمد کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مئیر میونسپل کارپوریشن سردار اکبر خان ترین نے پشین شہر میں ناجائز تجاویزات سمیت ڈبل پارکنگ کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی۔ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے اشیائخوردونوش کی فراہمی اور قیمتوں کا جائزہ لیااور اس کا معیار چیک کیا عوام کو ریلیف فراہم کرنے والی سہولیات اور اشیاء خوردونوش کی موجودگی اور قلت کا جائزہ بھی لیا۔ رمضان بازار میں چند اشیاء کی قلت کی وجہ دریافت کی اور انہیں فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے بھی ان کے مسائل دریافت کئے اور لوگوں سے معلوم کیا کہ انہیں سستی اشیاء خوردونوش کے حصول میں کوئی مسئلہ تو درپیش نہیں۔ مئیر نے تاجروں کو تاکید کی کہ وہ عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔ اور عوام سے بھی درخواست کی کہ وہ سستی اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے رمضان بازار کا رخ ضرور کریں اور کسی بھی قسم کی دشواری یا شکایت کی صورت میں میونسپل کارپوریشن کو مطلع کریں۔