ؤ بلوچستان میں فوجی آپریشن,طاقت کے استعمال کے مزیدنقصانات ہوں گے ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

بدھ 19 مارچ 2025 21:05

9کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن,طاقت کے استعمال کے مزیدنقصانات ہوں گے جمہوری مزاحمت میں طلبا کرداراداکرِیں بدقسمتی سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہورہاہے طلبا برادری آپس میں لڑنے نفرت کرنے ایک دوسرے کے خلاف ہونے کے بجائے منشیات کے خاتمے تعلیم کے حصول بہتربرادرانہ ماحول بنانے میں ایک دوسرے کاساتھ دیں۔

ان خیالات انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبا کوئٹہ کے زیراہتمام"بلوچستان کے مسائل میں طلبا کاکردار"کے موضوع پرکانفرنس وافطارڈنرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادرخان کاکڑ,ناظم کوئٹہ عطا الرحمان,حارث ہشام نے بھی خطاب کیامولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں فوجی آپریشن تباہی وبربادی کاراستہ ہے ریاست بلوچستان کے عوام کوبنیادی حقوق کیلئے تیارنہیں لیکن فوجی آپریشن کیلئے بغیرکسی مشاورت کے فوری طورپرتیارہوجاتے ہیں آپریشن کے بنیادپربلوچستان کے عوام کوغلام بنانادہشت گردی وتباہی کاراستہ ہے بلوچستان کوبارودپرکھڑاکرکے قید خانہ نوگوایریا بنادیاگیاہے بلوچستان کوتعلیم یافتہ نوجوانوں بااخلاق دیانت دار لوگوں,دیانتدارقیادت مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے لاپتہ افرادکی بازیابی کے بجائے مسخ شدہ لاشیں پھینکناجلتی ہرتیل ڈالنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

ہم سیاسی جمہوری مذاہمت کیلئے نوجوانوں کوتیارکررہے ہیں انشا اللہ بلوچستان کے عوام کومتحدکریں گے بندوق والوں کاکام سیاست اورکاروبارنہیں وردی اوربندوق والے بیرکوں یابارڈرکی طرف چلے جائے کوئٹہ میں ایک لاکھ افرادکوجمع کرکے مزاحمت کی تحریک کوتیزمنظم کرکے وسعت دیں گے بلوچستان ہماراہے ہم لٹیرے نہیں کہ بلوچستان چھوڑ دیں بلوچستان کوحقوق دینے کیلئے نوجوان وطلبا کوکرداراداکرناہوگاظلم وجبرکے خلاف نوجوان منظم ہوجائے۔