ؑیوم پاکستان 23 مارچ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کوئٹہ میں فینسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا

بدھ 19 مارچ 2025 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء)یوم پاکستان 23 مارچ سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں کوئٹہ میں فینسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبے بھر میں سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں فیسٹیول کے تیسرے روز ایوب فینسنگ ایونٹ میں بوائز و گرلز کے مقابلے کھیلے گئے جس میں گرلز ایپی ایونٹ میں ام البنین نے گولڈ، پیشوں نے سلور جبکہ حبا نے براونز میڈل اپنے نام کیا، بوائز میں سیبر ایونٹ میں اشبان نے گولڈ، شایان نے سلور اور مدثر نے براونز میڈل جیتا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین تھے ان کے ہمراہ بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد قاسم و دیگر موجود تھے، ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے