قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 20 مارچ 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے ملک ایک مخلص اور نڈر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے،حافظ حسین احمد کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اصولی سیاست کے علمبردار تھے اور اپنی بصیرت اور تدبر کی وجہ سے ہر حلقے میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :