پاکستان پیپلز پارٹی بلوجستان کے رہنما، ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

جمعرات 20 مارچ 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوجستان کے رہنما، ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اُن کی بے مثال دینی و سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد نے اپنی زندگی میں ایسے اصول اور نظریات کو فروغ دیا جو عوام میں ایمان و اخلاق کی نئی روح بیدار کرتے رہے ہیں۔

اپنے تعزیتی پیغام میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے سوگوار خاندان کے ساتھ شریکِ درد ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اُن کے اہل خانہ کو اس غم کے وقت صبر و تحمل کا حوصلہ دے۔ اُن کی خدمات اور جدوجہد ہمیشہ ہماری یادوں میں ایک مشعلِ راہ کی طرح روشن رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :