وقار یونس کو میرے بھائی کامران اور عدنان سے بھی مسائل تھے، عمر اکمل نے سابق ہیڈکوچ پر الزامات بوچھاڑ کردی

جب میں نے شاٹس کھیلے تو مجھے کہا گیا، کیا آپ نے ٹیسٹ میں ٹی 20 کرکٹ کھیلنا شروع کردی : مڈل آرڈر بیٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 20 مارچ 2025 14:01

وقار یونس کو میرے بھائی کامران اور عدنان سے بھی مسائل تھے، عمر اکمل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مارچ 2025ء ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وقار یونس نے کہا کہ کیا ساری کرکٹ یہ بھائی کھیلیں گے۔
34 سالہ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دور میں ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق فاسٹ بولر نے ٹیسٹ کرکٹ میں میرا جارح مزاج انداز پر تنقید کی اور اعتماد کو مجروح کیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ جب میں نے شاٹس کھیلے تو مجھے کہا گیا، کیا آپ نے ٹیسٹ میں ٹی 20 کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہی اور جب میں نے اسٹرائیک روٹیٹ کی تو کہنے لگے کیا آپ ٹیسٹ کرکٹ میں ون ڈے کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’اب آج کی ٹیسٹ کرکٹ کو دیکھ لیں، یہ تین یا چار دن بھی نہیں چلتی۔

(جاری ہے)

وکٹ کیپر بیٹر نے دعویٰ کیا کہ وقار یونس کے میرے بھائیوں کامران اکمل، عدنان اکمل کے ساتھ بھی کچھ مسائل تھے اور کھل کا کہا کہ یہ تینوں ٹیم کا حصہ کیوں ہیں۔

عمر اکمل نے کہا کہ میں نے اپنے کانوں سے سنا کہ کیا ساری کرکٹ یہ بھائی کھیلیں گے؟، ہیڈ کوچ ایسا بیان دیتے ہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے یہ بھی پوچھتے تھے کہ تم نے یہ جوتے کیوں پہن رکھے ہیں، میری کرکٹ پر توجہ دینے کے بجائے وہ ایسی چیزوں میں زیادہ دلچسپی لیتے تھے۔
عمر اکمل نے حمایت کرنے پر سینئر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کا قدرتی کھیل کھیلنے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں نے مجھے بٹھا کر کہا کہ ان چیزوں کو نظر انداز کروں اور قدرتی کھیل کھیلوں، مجھے منفی سننے کے بجائے اپنا نیچرل کھیل کھیلنے کی تجویز دی۔