کم سن بچی کیساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والے مجرم کو ساڑھے 12سال قید اور جرمانے کی سزا

جمعہ 21 مارچ 2025 00:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) جلالپور پیر والہ کی سیشن عدالت نے کم سن بچی کیساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے والے مجرم کو ساڑھے 12 سال قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے ایڈیشنل سیشن جج جلال پور پیر والا نے کم سن بچی کیساتھ عصمت دری کی کوشش کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اعجاز ولد غلام فرید کو ساڑھے 12سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر مجرم جرمانہ ادا نہیں کرتا تو اسے ایک سال مزید قید بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا ہے کہ فیصلہ بچوں کے تحفظ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔مجرم محمد اعجاز نے 13 مئی 2023ء نے تھانہ صدر جلالپور پیر والہ کے علاقہ موضع شہنی میانی میں 10سالہ بچی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی۔جس پر پولیس نے472/23 بجرم 376(iii)/511 مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ صدر جلالپور پیر والہ نے جدید تفتیشی طریقوں اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرایا۔ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اعجاز ولد غلام فرید کو ساڑھے 12سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :