اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 21 مارچ 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نےآپریشن کے دوران کیپٹن حسنین اختر کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اورشہید کیپٹن حسنین اختر کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید کپٹن حسنین اختر کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید کپٹن حسنین اختر کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادر جوانوں نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے جری جوان دہشتگردوں کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نےاللہ تعالیٰ سے شہید کیپٹن حسنین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔