
شامی بحران میں ایک کروڑ 65 لاکھ افراد انسانی امداد کے منتظر
یو این
جمعہ 21 مارچ 2025
03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مارچ 2025ء) شام میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار آدم عبدالمولا نے بتایا ہے کہ ملک کو بہت بڑے انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں ایک کروڑ 65 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔
نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد اچھے مستقبل کی امید کے باوجود ملکی حالات خراب ہیں۔
شہریوں کو بارودی سرنگوں اور ملک بھر میں بکھرے گولہ بارود سے خطرہ لاحق ہے۔ دسمبر 2024 سے اب تک 600 افراد اس کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔
بحالی کی کوششیں
شام میں مشکل حالات کے باوجود استحکام کی جانب بھی پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔
(جاری ہے)
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کا اندازہ ہے کہ رواں سال 35 لاکھ پناہ گزین اور اندرون ملک نقل مکانی کرنے والے لوگ واپسی اختیار کریں گے جن کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔
ان لوگوں کو دوبارہ اپنے علاقوں میں بسانے کے لیے بنیادی خدمات، تحفظ اور قانونی دستاویزات کی ضرورت ہے۔کشیدگی اور ہلاکتیں
ملک کے شمالی، جنوبی اور ساحلی علاقوں میں کشیدگی اور لڑائی بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور امداد کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ہونے والی حالیہ لڑائی میں لوگوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی اور طبی مراکز سمیت بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔
رابطہ کار نے کہا ہے کہ لوگوں کو مزید تکالیف سے بچانے کے لیے تمام فریقین کو کشیدگی کا خاتمہ کرنے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کا عہد کرنا ہو گا جبکہ امداد کی فوری، بلارکاوٹ رسائی یقینی بنانا لازم ہے۔
معاشی مسائل
ملک کو مالی وسائل کی قلت، بجلی کی محدود پیداوار اور بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
جنوری میں امریکہ کی جانب سے بیرون ملک دی جانے والی امداد معطل ہونے سے بالخصوص شمالی شام میں قائم غیررسمی آبادیوں اور پناہ گزینون کے کیمپوں میں امداد پہنچانے کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔تاہم، اقوام متحدہ اور اس کے شراکتی ادارے لوگوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔
عبدالمولا نے کہا ہے کہ شام کے طویل مدتی استحکام کے لیے معاشی مضبوطی اور مشمولہ بحالی کی کوششیں بہت اہم ہیں۔
اقوام متحدہ نے ایک عبوری لائحہ عمل تشکیل دیا ہے جس کے تحت غربت میں کمی لانے، پناہ گزینوں کی واپسی و بحالی اور اداروں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ تاہم، ان کوششوں کی کامیابی کے لیے بین الاقوامی مدد بہت ضروری ہے۔ اور اس معاملے میں بے عملی کے سنگین نتائج ہوں گے۔
مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.