
ریکھا کی اداکاری میں ایک خاص انفرادیت تھی جو کم ہیروئنز میں دیکھنے کو ملتی ہے،راکیش
ریکھا نے فلم ’’خون بھری مانگ ‘‘میں انتہائی محنت، دیانت داری اور پروفیشنل ازم کے ساتھ کام کیا
جمعہ 21 مارچ 2025 11:26

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ریکھا ہر فلم میں مختلف نظر آتی تھیں، ان کی شخصیت اور اداکاری میں الگ جاذبیت تھی، میں نے ان کے ساتھ خوبصورت، آکرمن اور عورت جیسی فلموں میں بطور اداکار کام کیا لیکن جب میں نے بطور ہدایت کار انہیں خون بھری مانگ میں ایک ماں کے کردار کے لیے سائن کیا تو انڈسٹری کے لوگوں نے مجھے خبردار کیا کہ وہ وقت کی پابند نہیں، شوٹنگ کے دوران مسائل پیدا کرتی ہیں اور بغیر بتائے چلی جاتی ہیں۔
راکیش روشن کا کہنا ہے کہ میں ان باتوں کو مکمل طور پر نہیں مانتا تھا، کیونکہ میرے ذاتی تجربے میں ریکھا کا رویہ ہمیشہ پیشہ ورانہ رہا لیکن پھر بھی میں نے خود ریکھا سے اس معاملے پر بات کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں بطور ہدایت کار ان کے پاس گیا تو میں نے صاف الفاظ میں ان سے کہا کہ دیکھو یہ میری صرف دوسری فلم ہے اور یہ ایک مشکل موضوع پر مبنی ہے، یہ ایک عورت کے گرد گھومتی کہانی ہے اور میں ایک بڑا رسک لے رہا ہوں، فلم کے کلائمکس میں بیوی اپنے شوہر کو قتل کر دیتی ہے، میں تم سے صاف پوچھنا چاہتا ہوں، تم مجھے کسی مسئلے میں تو نہیں ڈالو گی ناں ریکھا نے راکیش روشن کی بات کا بڑی صاف گوئی سے جواب دیا اور کہا کہ میں صرف انہی لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرتی ہوں جو ادائیگی نہیں کرتے یا اپنے وعدے پورے نہیں کرتے۔انہوں نے بتایا کہ ریکھا نے ہنستے ہوئے کہا تم یہ کیا کہہ رہے ہو کیا میں نے کبھی ایسا کیا ہی میں نے یہ سن کر کہا ٹھیک ہے اور پھر ہم نے مل کر فلم بنائی۔راکیش روشن کے مطابق ریکھا نے فلم ’’خون بھری مانگ ‘‘میں انتہائی محنت، دیانت داری اور پروفیشنل ازم کے ساتھ کام کیا، وہ ہمیشہ وقت پر آتیں، شوٹنگ کے دوران مکمل فوکس رکھتیں اور اپنے کردار میں ڈوب جاتیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
-
فلم ’’ابیرگلال‘‘ میں ہانیہ عامر کے کردارکو فلم میں تبدیل کردیا جائے گا
-
پریٹی زنٹا 7 سال بعد فلمی پردے پر واپس آ رہی ہیں
-
شاہ رخ خان لائیو شوز کے لیے سلمان خان سے بھی زیادہ چارج کرتے ہیں
-
رانی مکھرجی کی خفیہ شادی سے متعلق فیشن ڈیزائنر کا انکشاف
-
معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
مداح نے سمانتھا رتھ پرابھو کے نام پر مندر تعمیرکروادیا
-
شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی
-
اداکارہ علیزے شاہ کا مداحوں کیساتھ نئی مشکلات کا ذکر
-
اداکار کمال احمد رضوی کا95 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
ماں نے خوف کے وقت ’یا علی مدد‘ پڑھنے کی تلقین کی، مہیش بھٹ کا انکشاف
-
علیزہ شاہ ٹرولنگ سے تنگ آگئیں، سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.